Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
130 - 220
ہمارا ذاتی معاملہ ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(41)ہجوم میں دھکے مارنا 
	کسی بھی عوامی مقام مثلاًاسٹیشن ،حج ،عُرس اور دیگر مذہبی اجتماعات وغیرہ میں رش میں پھنس جانا پریشان کن ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس پریشانی کے عالَم میں بھی لوگوں کو پریشان کرنے سے باز نہیں آتے اور دوسروں کو دھکے مارنا شروع کردیتے ہیں ،حالانکہ سب اپنی نارمل(Normal) رفتار میں چلتے رہیں تو بھیڑ سے نکل ہی آتے ہیں لیکن ان بے صبروں اور جلدبازوں کی وجہ سے کئی مرتبہ بھگڈر بھی مچ جاتی ہے جس سے لوگ زخمی ہوتے ہیں بلکہ بعض تو انتقال بھی کرجاتے ہیں ۔
(42) وال چاکنگ کرنا ، اشتہار لگانا
	کسی بھی کاروباری شے یا مذہبی اجتماع کی تشہیر کی اپنی اہمیت ہوتی ہے لیکن اس تشہیر کے لئے کسی کی دیوار پربلااجازت چاکنگ کرکے اسے بدنُما کردینے ، گوند سے کاغذی اشتہار چپکا کر دیوار خراب کردینے کو کوئی بھی مفتیٔ اسلام جائز نہیں کہے گا ۔ لیکن ہمارے معاشرے میں یہ کام بھی اپنا حق سمجھ کر کیا جاتا ہے ،اگر مکان یا فیکٹری کا مالک اپنی دیوار پر چاکنگ سے منع کرنے کی جراء ت کر لے تو اسے بُرا بھلا کہا جاتا ہے بلکہ بھیانک نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔ہم میں سے ہر ایک کو اپنے آپ سے یہ سوال کرنا چاہئے کہ کیا ہمیں یہ پسند ہوگا کہ کوئی ہماری دیوار پر چاکنگ کرجائے ،