Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
127 - 220
والوں کی بھی ایک تعداد ہے پھر بھی یہ شکوہ کرتے ہیں کہ لوگ ہمارا فون نہیں اٹھاتے ۔
آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(37) اوپر سے کوئی چیز پھینکنا 
	 اوپر کی منزلوں میں رہنے والے اپنے گھر کا کوڑا کرکٹ دُرُست انداز میں ٹھکانے لگانے کے بجائے کھڑکی سے ہی گلی میں پھینک دیتے ہیں جس سے گزرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے ،بعض اوقات تو وہ کُوڑابلکہ بچوں کا استعمال شدہ ڈائپر (Diaper)عین اس وقت پھینکا جاتا ہے جب نیچے سے کوئی گزررہا ہوتا ہے ،اس پر جوگزرتی ہے وہ ہی بتاسکتا ہے ۔ایسے میں اگر پتا چل جائے کہ یہ کس کھڑکی سے آیا ہے تو جھگڑے بلکہ مارکٹائی کی نوبت بھی آجاتی ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(38)کچرا کُونڈی بنالینا
	بڑے شہروں میں انتظامیہ کی طرف سے رہائشی علاقے سے تھوڑی دور ایک جگہ مقرر ہوتی ہے کہ آس پاس کے لوگ اپنے گھروں کا کچرا وہاں ڈال دیں پھر وہاں سے انتظامیہ کی گاڑیاں اس کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے لے جاتی ہیں ، لیکن بعض لوگ عین روڈ (Road)کے درمیان یا کسی کے گھر کے سامنے کچرے کا ڈھیر لگانا