Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
126 - 220
 اس نے مریض کے لئے ایمرجنسی دوائی لے کرجانی تھی ،یا اسے اچانک گھر پر کسی حادثے کی اطلاع ملی لیکن وہ نکل نہ سکا اور گھر پر نہ پہنچنے کی وجہ سے جانی نقصان ہوگیا یا کسی طالب علم کو امتحان دینے یا نوکری کے متلاشی کو انٹرویو کے لئے پہنچنا تھا ،کسی کو اسٹیشن تو کسی کو ائیرپورٹ پہنچنا تھا لیکن وہ وقت پر نہ پہنچ سکا اور ٹرین یا جہاز چھوٹ گیا،اس کا ذمہ دار کون؟ صاف ظاہر ہے غلط پارکنگ کرنے والا ۔ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  ہمیں دوسروں کا احساس کرنے والا بنائے ۔اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم	
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(36) بلاضرورت فون یا ایس ایم ایس کرنا
	 بعضوں کو نہ اپنا وقت عزیز ہوتا ہے نہ دوسروں کا وقت ضائع ہونے کی پرواہ ہوتی ہے ، چنانچہ وہ وقت بے وقت کسی کو فون یا ایس ایم ایس کرتے رہتے ہیں ، سامنے والا فون نہ اٹھائے تو مسلسل فون کریں گے یہ سوچے بغیر کہ ہوسکتا ہے وہ سویا ہو یا استنجا خانے میں ہویا نماز پڑھ رہا ہویا کسی اور اہم کام میں مصروف ہو۔بعض تو نیند بھری آواز سن کر بھی بھولپن سے پوچھتے ہیں کہ میں نے آپ کو ڈسٹرب تو نہیں کردیا؟ فون سننے والا بھی مروت میں نہ بول دیتا ہے حالانکہ اَدُھوری نیند سے کسی کو جگانے میں راحت ملتی ہے یا کُلْفَت(یعنی تکلیف)؟ اس کا فیصلہ اپنے دل سے لے لیجئے۔پھر گفتگو کا سلیقہ بھی کسی کسی کو آتا ہے ایک منٹ کی بات کرنے میں دس منٹ لگادینے