Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
125 - 220
تھوک سے لال کردیتے ہیں ،پھر جہاں ایک بار کوئی پان تھوک دے دوسروں کو گویا اجازت نامہ مل جاتا ہے وہ بھی اسی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وہیں تھوکتے ہیں اور چند دنوں میں وہ جگہ کچراکونڈی کا منظر پیش کرنے لگتی ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(34)استنجا خانے کا استعمال 
	بعض لوگ صفائی پسند نہ ہونے کی وجہ سے دوسروں کے لئے بھی تکلیف دہ بن جاتے ہیں ، مثلاً اِستنجا خانے میں جائیں گے تو اس کے فرش پر اپنے گندے جوتوں کے نشانات چھوڑ آئیں گے ،کموڈ یا wcمیں حسبِ ضرورت پانی بہا کر فُضلہ نہیں بہائیں گے ، صابُن سے ہاتھ دھوئیں گے تو اپنے ہاتھوں کی میل صابُن پر لگی چھوڑ آئیں گے ، ایسے میں ان کے بعد اِستنجا خانے (بالخصوص عوامی استنجا خانے)کا رُخ کرنے والے کوگھن آتی ہے لیکن وہ بے چارا کچھ بول نہیں سکتا ، اے کاش! ہمیں نظافت پسندی نصیب ہوجائے ۔اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(35) غلط پارکنگ
	 بعض لوگ کسی کی گاڑی کے پیچھے اس طرح گاڑی پارک (Park) کردیتے ہیں کہ دوسری گاڑی کا وہاں سے نکلنا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے ،بعض اوقات تو غلط پارکنگ کسی کی جان جانے کا سبب بھی بن جاتی ہے کہ جس کی گاڑی پھنس گئی