Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
124 - 220
ہوجاتی ہے اور وہ لکیریں بُری بھی دکھائی دیتی ہیں۔ایسا کرنے والے غور کرلیں کہ اس کا حساب وہ بروزِ محشر کیونکر دے پائیں گے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(32) گلیوں میں کرکٹ ،فٹبال وغیرہ کھیلنا
	چھٹی کے دن سے پہلے والی رات گلی محلے کو میدان سمجھ کر کرکٹ ،فٹ بال وغیرہ کھیل کر ،شور مچا کر محلے والوں کی نیند اور اپنا وقت برباد کرنے والوں کو یہ تفریح دکھائی دیتی ہے لیکن مریضوں ، دودھ پیتے بچوں کے آرام کا انہیں کوئی خیال نہیں ہوتا اور نہ ہی پڑھائی کرنے والے طلبہ کے تعلیمی نقصان کا احساس ہوتا ہے ، راہ چلتے مسافر اور گاڑیاں بھی ان سے متاثر ہوتی ہیں ، گھروں کے شیشے بھی محفوظ نہیں رہتے۔ان سب کی حق تلفی کا وبال میچ کے کھلاڑیوں اور اس کی انتظامیہ پر ہوگا۔
دن لَہْو میں کھونا تجھے شب صبح تک سونا تجھے
شرمِ نبی خوفِ خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں
(حدائقِ بخشش،ص۱۱۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(33)پان کی پچکاری
	 ناقص پان گٹکے کے طبی نقصانات اپنی جگہ لیکن اس کا خمیازہ دوسروں کو بھی بھگتنا پڑتا ہے جب یہ پان گٹکاکھانے کے شوقین ان کے دروازے ،سیڑھیوں کو اپنے