Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
100 - 220
 کہ رُخسارۂ مبارَک شدّتِ جلال سے سُرخ ہو گئے اور فرمایا: کیا تُو لوگوں کو فتنہ میں ڈالنے والا ہے! کیا تُو لوگوں کو فِتنہ میں ڈالنے والا ہے! کیا تُو لوگوں کو فتنہ میں ڈالنے والا ہے! اے معاذ! 
(فتاوٰی رضویہ، ۶/ ۳۲۵)(ذکر والی نعت خوانی،ص۱۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(20)استاد کو تکلیف دینا
	دینی استاد روحانی باپ کا درجہ رکھتا ہے لہٰذا طالبُ العلم کو چاہئے کہ اسے اپنے حق میں حقیقی باپ سے بڑھ کر مُخلِص جانے اور اسے تکلیف پہنچانے سے بچے ۔ تفسیرِ کبیر میں ہے : اُستاذ اپنے شاگرد کے حق میں ماں باپ سے بڑھ کر شفیق ہوتا ہے کیونکہ والدین اسے دنیا کی آگ اور مصائب سے بچاتے ہیں جبکہ اساتذہ اسے نارِ دوزخ اور مصائب ِ آخرت سے بچاتے ہیں ۔(تفسیر کبیر ،۱/ ۴۰۱)
علم کی برکت سے محروم رہے گا
	اعلیٰ حضرت شاہ امام احمد رضاخان  علیہ رحمۃ الرحمٰن فتاوی رضویہ جلد 23کے صفحہ نمبر 639 پر لکھتے ہیں: علماء فرماتے ہیں : جس سے اس کے استاد کو کسی طرح کی اِیذا پہنچی وہ علم کی برکت سے محروم رہےگا ۔
استاد کے حقوق
	اعلیٰ حضرت مجدد دین وملت شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے معتبرکُتُب کے حوالے سے اُستاد کے حقوق بیان فرمائے ہیں ، جن کا خلاصہ اپنے الفاظ