لبیک کہتے ہوئے مدنی چینل کے انقلابی و کیف آورسلسلے دیکھناشروع کردیے۔ جس کی برکت سے میری عصیاں بھری زندگی کی بھڑکتی آگ کچھ ماند پڑگئی، دل نیکیوں کی طرف رغبت کرنے لگا حتی کہ میں نے نمازوں کی پابندی کرنا شروع کر دی ، ایک دن مدنی چینل پر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا ۔ امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن کرم سے وابستہ ہونے کے بعد دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملنے لگی،جہاں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کو دیکھ کر میں بہت متأثر ہوا ، یوں میں نے بُرائیوں سے بچنے کی کوشش شروع کردی اور نیکیوں بھری زندگی کا آغاز کر دیا۔ یہ سب فیضانِ امیرِاہلسنّت ہے کہ مجھے مدنی چینل کے ذریعے توبہ کی توفیق مل گئی،اللّٰہ عَزَّوَجَلَّبانی دعوتِ اسلامی کا سایہ تادیر قائم فرمائے اور مدنی چینل کو ترقیاں عطا فرمائے ۔ تادمِ بیان دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے لیے گاڑی چلانے کی ذمہ داری ملی ہوئی ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}اچھی سوچ سے عاری نوجوان
مصطفی آباد (رائے ونڈ،مرکزالاولیا، لاہور، پنجاب) کے رہائش پذیر ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا لب لباب کچھ اس طرح ہے کہ پہلے میں بھی