جہاں مجھے امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بے حد محبت و عقیدت ہو گئی وہیں مدنی چینل پر پیش کیا گیا ایک سلسلہ دیکھ کر بیعت کے بارے میں علم ہوا، لہٰذا میں نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مرید بننے کا ارادہ کر لیا۔ اگرچہ ابتداء ً میں گھر والوں کے خوف سے بیعت نہ کر سکا مگر کچھ روز بعد میں نے ہمت کر کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت کر لی، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مرید بننے کے بعد میری زندگی میں بہار آگئی ،ایک دن مدنی چینل کا اصلاحی سلسلہ دیکھ کر اشکبار ہوگیا، مزید اس چینل کی برکت سے نمازوں کی قدرومنزلت دل میں گھر کر گئی، نمازوں کی حفاظت کا ذہن بن گیا، میں نے فرض نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ تہجد کی نماز بھی ادا کرنا شروع کردی، رات کو جب گھر والے سوئے ہوئے ہوتے میں بیدا ر ہوجاتا اور وضو کرکے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی مقدّس بارگاہ میں سجدہ ریز ہوجاتا، گڑگڑا کر اپنی سابقہ بد اعمالیوں پر آنسوں بہاتا اور معافی طلب کرتا، کرم بالائے کرم یہ کہ میں نے زلفیں اور داڑھی شریف رکھنے کی نیت کر لی اور اسی نیک نیت کے تحت میں نے شیو کرنا ترک کردیا، رفتہ رفتہ داڑھی شریف بڑھنے لگی ابھی کچھ دن ہی گزرے ہوں گے کہ والدہ کو میری داڑھی شریف سجانے اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مرید بننے کا پتا چل گیا۔ چونکہ وہ عظمتِ سنّتِ رسول سے ناواقف تھی اس لیے میرا حوصلہ بڑھانے کے بجائے مجھ