Brailvi Books

سنتِ رسول سے محبت
29 - 32
 میری غفلت کی تاریکیاں دل کی دنیا سے کچھ یوں کافو رہوئیں کہ ایک دن میں نے ٹی وی آن کیا اور من پسند مناظر دیکھنے کے لیے چینل بدلنے لگا کہ نظرں کے سامنے مدنی چینل آگیا، میں بغور اس کے ایمان افروز سلسلے دیکھنے لگا، یہ چینل میں نے دوسرے چینلز سے مختلف پایا نہ اس میں عورت کی تصویر تھی اور نہ میوزک کی جھنکار ، میری خوش قسمتی کہ اسی دوران میں دیدارِ عطار سے سرشار ہوگیا، ایک ولی کامل کا رخ روشن کیا دیکھا دل میں ایک ہلچل برپا ہوگئی، بس جیسے جیسے دیدار کرتا گیا سوچ وفکر کا محور بدلتا گیا، محبتِ عطار دل میں گھر کر گئی ، نیک کام کرنے کا مدنی ذہن بن گیا، رفتہ رفتہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ( جامع مسجد محمدی حنفیہ کالونی روڈ ملتان ) میں شرکت کرنا اپنا معمول بنالیا، جہاں سنّتوں بھرے بیانات اور مناجات اور دعا کی برکات سے میری دنیا ہی بدل گئی، میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کا ارادہ کرلیا ، داڑھی شریف کی سنت اپنے چہرے پر سجالی اور دعوت اسلامی کے پاکیزہ و مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت
۸صفرالمظفر۱۴۳۷؁ھ بمطابق21 نومبر 2015 ؁ء