چینل دیکھنے کی سعادت مل گئی ، مجھے اس کے ایمان افروز سلسلے بہت اچھے لگے جوں جوں مدنی چینل دیکھتا گیا ، فکرِ آخرت کی شمع دل میں فروزاں ہوتی گئی ، مقصدِ حیات مجھ پر منکشف ہوگیا، میں نے نفس وشیطان سے جان چھڑائی اور نیکیوں بھری زندگی گزارناشروع کردی ، شراب وچرس جیسے موذی نشے چھوڑ دیے ، فرض نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اشراق وچاشت کے نوافل بھی ادا کرنے والا بن گیا،الغرض مدنی چینل کے ذیعے میری اصلاح ہوگئی، میرا دل مائل بہ نیکی ہوگیا، تادم تحریر دعوتِ اسلامی کے فیضان مدینہ(میلسی ) میں دس دن کے سنت اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہا ہوں ، میرے رشتے دار بھی مجھ سے بہت خوش ہیں ، عاشقانِ رسول کے قرب میں رہ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اللّٰہ عَزَّوَجَلّدعوتِ اسلامی کو دن دُگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے ۔
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{11}ولی کامل کے دیدار کی برکت
اقبال ٹاؤن (مرکزالاولیا، لاہور، پنجاب پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے دن رات ٹیلی ویژن پر فلمیں ڈرامے دیکھنے میں بیت رہے تھے، مقصدحیات سے غافل تھا،