Brailvi Books

سنتِ رسول سے محبت
24 - 32
اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ساتھ لے جانے والا بن گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تادمِ تحریر میں مدرس کورس کر نے کی سعادتوں سے بہرہ ور ہو رہا ہوں ۔ 
{9}گناہوں کا سیلاب
	تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ دارالسلام کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے پہلے میں گناہوں کے سمندر میں غوطہ زن تھا، جھوٹ، غیبت، چغلی، حسد، تکبر، ریاکاری، وعدہ خلافی والدین کی نا فرمانی اور نمازیں قضا کرنا وغیرہ جیسے گناہوں سے اپنادامن دا غ دار کر رہا تھا ، ان گناہوں کی ہلاکت خیزیوں سے دامن بچانے کا مدنی ذہن یوں بنا کہ ایک دن جب کالج سے واپس آیا تو میچ دیکھنے کے لیے میں نے ٹی وی چلایا، اسی دوران  میری سوئی ہوئی قسمت جاگ اٹھی اور میری نظروں کے سامنے مدنی چینل آ گیا اس وقت  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگرانِ حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمدعمران عطاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی سنتوں بھرا بیان فرما رہے تھے، میں بھی بیان سننے میں مشغول ہو گیا آپ کا بیان کیا سنا کہ میرے دل کی دنیا ہی بدل گئی اور میرے دل میں دعوتِ اسلامی کی محبت پیدا ہو گئی، اس سے پہلے بھی مجھے اسلامی بھائی دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دیتے رہتے تھے مگر میں سُنی ان سُنی