ذکر نے تو میرے دل کی دنیا ہی بدل ڈالی، دعوت اسلامی کا مدنی ماحول کیا ملا مجھے ایک عجب قلبی سکون ملنے لگا، اس کے بعد میں نے لالہ موسی میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کی سعادت پائی، جس کی یہ برکت ظاہر ہوئی کہ سنّتِ رسول کی عظمت وشان سے روشناس ہوگیا، سنّت سے عاری زندگی کو پربہار بنانے کا ذہن بن گیا ، میں نے سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا اور استقامت پانے کے لیے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا ، مدنی ماحول اختیار کرنے کے بعد جہاں اپنی اصلاح کی فکر لاحق ہوئی وہیں نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ دل میں موجزن ہوگیا اسی مقدس جذبے کے تحت میں نے اپنے گاؤں میں مدنی چینل کی ترکیب بنائی تاکہ میری طرح علاقے کے دوسرے مسلمان بھی اس کی برکتیں پائیں اورسنتوں کے مطابق زندگی گزار نے والے بن جائیں ، مزید علاقے کی مسجد میں درس اور اہل علاقہ پر انفرادی کوشش کا مبارک سلسلہ شروع کردیا، ذمہ داران اسلامی بھائیوں سے رابطہ قائم کرلیااور اپنے علاقے میں مدنی کاموں کی دھوم مچانے میں اپنا کردار ادا کرنے لگا ، اسی دوران مجھ پر کرم ہوا اور مدنی مرکز کی طرف سے مجھے ذیلی نگران کی ذمہ داری مل گئی ،جس کی برکت سے مزید نیکی کی دعوت کے جذبے کو مدینے کے 12چاند لگ گئے، پہلے خود فکرِ آخرت سے نابلد تھا مگر اب انفرادی کوشش کر کے دوستوں