Brailvi Books

سنتِ رسول سے محبت
22 - 32
تاریکیوں میں گم رہتا، پھرگاؤں میں کیبل لگ گئی ، میں تو پہلے ہی فلموں ڈراموں کا شوقین تھا لہٰذا میں نے اپنی دکان پر کیبل لگوا لی اور اس پر بے حیائی کے مناظر دیکھ کر اپنی آنکھیں حرام سے پُر کرنے لگا ۔ کبھی کبھار مدنی چینل بھی اس نیت سے دیکھ لیتا کہ دیکھوں تو سہی آخر یہ عاشقان رسول کیا کہتے ہیں ؟اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اس کی برکت یوں ظاہر ہوئی کہ میں مدنی چینل پر سنّتوں کے عامل مبلغین اسلامی بھائیوں کی میٹھی میٹھی باتین سن کر اور اسلام کی حقیقی تصویر دیکھ کر متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا اور یوں میں مدنی چینل کا دیوانہ ہوگیا،رفتہ رفتہ خوفِ خدا اور عشقِ مصطفے  سے بھرپور مدنی سلسلے دیکھنے لگا، جس کا یہ اثر ہوا کہ فلموں ڈراموں سے مجھے نفرت سی ہونے لگی، میں نے فلمیں دیکھنا بالکل ہی موقوف کردیا اور صرف مدنی چینل دیکھنا اپنا معمول بنالیا، مدنی چینل کی برکت سے میری بُری عادات چھوٹنے لگیں ، اچھے اخلاق وکردار کے بارے میں معلومات ہونے لگی، دل میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دینِ اسلام کی محبت اجاگرہوگئی ،یوں میں راہِ سنّت کا مسافر بن گیا، عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ہفتہ وار اجتماع میں جاناشروع کردیا، جہاں سنّتوں بھرے بیانات اور اجتماعی ذکر اور دعا کی برکتوں سے اپنا خالی دامن بھرنے لگا ، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے بیانات ا ور