Brailvi Books

سنتِ رسول سے محبت
21 - 32
 لباس زیب تن کرلیا، چہرہ داڑھی شریف کے نور سے منور کرلیا اور زلفیں سجالی ، رفتہ رفتہ نیکی کی دعوت کا جذبہ پروان چڑھنے لگا ، سنّتیں ، دعائیں سیکھنے کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کرنے لگا، مدنی انعامات پر عمل کرنا شروع کردیا ،اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ گھر میں مدنی ماحول بن گیا ہے،جس کی برکت سے گناہوں بھرے چینل دیکھنا موقوف کردیا ہے اب صرف گھر میں مدنی چینل دیکھا جاتا ہے ، تادم تحریر میں حلقہ مشاورت کا خادم (نگران) ہونے کی حیثیت سے حسبِ توفیق سنتوں کی خدمت میں مشغول ہوں ۔ 
{8}بُری عادات چھوٹ گئیں 
	تحصیل کھاریاں ( ضلع گجرات ، پنجاب پاکستان )کے ایک مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں اپنی دکان میں فلمیں ڈرامے چلایا کرتاتھا، دنیا داری میں اس قدر منہمک تھا کہ دینی مسائل اور مسلک اہلسنّت کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر تھی، جس گاؤں میں میری دکان تھی وہاں دعوت اسلامی کا فیضان پہنچ چکا تھا ، دعوت اسلامی سے وابستہ عاشقان رسول رہتے تھے جو وقتاً فوقتاً میرے پاس تشریف لاتے اور گناہوں بھر ی راہ چھوڑ کر نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا مدنی ذہن دیتے مگر میں ان کی دعوت قبول کرکے اپنی اندھیری قبر روشن کرنے کے بجائے گناہوں کی