Brailvi Books

سنتِ رسول سے محبت
20 - 32
 ہاتھ اُٹھانے میں بھی دریغ نہ کرتا ، فلمیں ، ڈرامے دیکھنے کا بھی رسیا تھا، دن رات ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ پر خوب گناہوں بھرے مناظر دیکھتا۔ نیز ایک بار شیطان کے وسوسوں میں آکر گھر چھوڑنے کا پکا ارادہ کر لیا۔ میری قسمت کا ستارہ یوں چمکاکہ ایک دن ٹیلی ویژن پر مدنی چینل اپنی بہاریں لٹارہاتھا، میں بھی بیٹھ کر اس کے روح پرور سلسلے دیکھنے لگا، اس وقت ایک سنّتوں بھرا بیان جاری وساری تھا، میں بھی بغور بیان سننے میں مشغول ہوگیا، بیان کے پرتاثیر الفاظ دل پر اثر انداز ہونے لگے ، یوں میرے دل کی کیفیت بدلنا شروع ہوگئی،جوں جوں بیان سنتا گیا میری سوچ وفکر کا محور بدلتا گیا حتی کہ بیان کے اختتام پر میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کرلی ، جلد ہی نیّت کے مطابق سنّتوں بھرے اجتماع کی برکات سے مستفیض ہونے کے لیے روانہ ہوگیا ، جب میں اجتماع گاہ میں داخل ہوا تو وہاں بھی مدنی لباس میں ملبوس عاشقانِ رسول کا قرب ملا، سنّتوں بھرا بیان سننے کا موقع ملا، اختتامی دعا میں میرے دل کی دنیا زیر وزبر ہوگئی ، گناہوں سے معافی طلب کی ، اس کے بعد پابندی سے اجتماعات میں شرکت کرنا اپنا معمول بنالیا، یوں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول اختیار کرنے کی برکت سے سنّت رسول کی عظمت دل میں گھر کر گئی، میں نے اپنا سر سبز سبز عمامے شریف سے سرسبز وشاداب کرلیا، سفید مدنی