پیارے اسلامی بھائیو! غصّے کا عملی علاج اس طرح ہو سکتا ہے کہ غصّہ پی جانے اور درگزر سے کام لینے کے فضائل سے آگاہی حاصل کریں ، جب کبھی غصّہ آئے تو ان فضائل پر غور و فکر کر کے غصّے کو پینے کی کوشش کریں ۔ بخاری شریف میں ہے، ایک شخص نے بارگاہِ رسالتصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں حاضر ہو کر عرض کی: یارسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھے وصیّت فرمائیے۔ ارشاد فرمایا: ’’لاَ تَغْضَب، غُصّہ مت کرو۔ ‘‘اس نے بار بار یہی سوال کیا: جواب یہی ملا: ’’لاَ تَغْضَب، غُصّہ مت کرو۔‘‘(بخاری، کتاب الادب، باب الحذر من الغضب، ۴/۱۳۱، حدیث: ۶۱۱۶)
{7}فلمیں دیکھنے کا متوالا
کوہاٹ (پاکستان) پاک قادری کابینہ سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل میں گناہوں کی دلدل میں ڈوبا ہوا تھا۔’’نشے کی آگ میں اپنی انمول سانسیں پھونک رہا تھا‘‘مدنی لباس پہننے کے بجائے اغیار کی وضع قطع والے لباس پہنتا، بداخلاقی کی مذموم صفت اس قدر میرے اندر راسخ ہوچکی تھی کہ آئے روز گھر میں لڑائی جھگڑے کا سلسلہ رہتا ، گھروالوں کو تنگ کرتا ، والدین کا ادب واحترم کر کے جنت کا حقدار بننے کے بجائے ان کی حکم عدولی کرتا حتی کہ