Brailvi Books

سنتِ رسول سے محبت
16 - 32
 بھری گفتگو سننے کو ملتی وہیں زیارت کا شرف بھی ملتا ، مزید مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران اور دیگر اراکین شوری کے بیانات سن کرمیں بہت متأثر ہوا اورفکرِ آخرت کا مدنی ذہن بنتاگیا ، کرم بالائے کرم یہ کہ مدنی چینل دیکھنے کی برکت سے میں اور میرا پورا گھرانہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا، ایک اللّٰہ والے سے نسبت کیا قائم ہوگئی ، گھر میں ہروقت مدنی چینل اپنی بہاریں لٹانے لگا ، اب مدنی چینل کے علاوہ دوسرا چینل دیکھنے کو دل نہیں چاہتا ، مدنی چینل کے اصلاحی سلسلے دیکھ کر میں نے خبریں وغیرہ دیکھنا ترک کردیں ، اور اب مدنی چینل پر مدنی خبریں شوق سے سنتا ہوں ، میرے بچوں نے بھی کارٹون وغیرہ دیکھنا بند کردیے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیگر چینل دیکھنے سے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے منع فرمایا ہے ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے فضل اور ایک ولی کامل کی نظر کرم سے پانچ وقت کی نمازیں باجماعت ادا کرتا ہوں ، داڑھی شریف منڈوانا ترک کردی ، چہرہ داڑھی شریف سے سجالیا ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کودارزی عمر بالخیر عطا فرمائے کہ جن کے فیضان سے مدنی چینل کا آغاز ہوا اور ہمیں گھر بیٹھے علمِ دین سیکھنے کا سنہری موقع ملا ۔
 آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد