Brailvi Books

سنتِ رسول سے محبت
15 - 32
 قبل نمازوں کی ادائیگی سے غافل تھا، کبھی کبھار مسجد کی حاضری ہوتی، ورنہ یہ حالت تھی کہ پانچوں وقت کی نمازیں ادا کرنا تو کجا میں نماز جمعہ تک ترک کر کے اپنی ہلاکت کا سامان کرنے میں مشغول تھا۔ آہ! میری زِیست کے انمول ایامِ فکر آخرت سے عاری وخالی گزر رہے تھے ،مزید ہمارے علاقے میں کیبل لگ گئی ، علاقے کے دیگر لوگوں نے گھروں میں کیبل کنکشن لگوائے تو میں نے بھی کیبل لگوالی، خبریں سننا میرا معمول بن گیا، کیبل کیا لگی بچے کارٹون دیکھنے کے ایسے دلدادہ ہوئے کہ جب تک کارٹون نہ دیکھ لیتے انہیں چین نہیں آتا تھا۔ دریں اِثنا میری قسمت کا ستارہ چمکااور مجھے کسی نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کو گھر بیٹھے علم دین سے روشناس کرنے کے لیے ’’مدنی چینل‘‘ کے نام سے ایک اسلامی چینل کا آغاز کیا ہے ،بہت اچھا چینل ہے ، عو رت کی تصویر سے پاک ہے ۔ اس پر ہر وقت شریعت کے مطابق مدنی سلسلے نشر ہوتے ہیں ۔ 
	چنانچہ جب مجھے مدنی چینل کا علم ہوا تو میں نے مدنی چینل کے روح پرور مدنی سلسلے دیکھنا شروع کردیے ، مدنی چینل پر امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی پرتاثیر زبان مبارک سے یہ نعرہ ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘سنا تو بہت اچھا لگا ، اب وقتاً فوقتا ًمدنی چینل پر برائے راست مدنی مذاکرے سننے کی سعادت ملنے لگی ، اس دوران جہاں آپ کی حکمت