گفتگوکا موضوع غیبت کی تباہ کاریاں تھا، جب ایک ولی کامل کی پرتاثیر زبان سے غیبت کی ہلاکت خیزیاں سنی تو زندگی کا رُخ بدل گیا، میں نے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ عاشقان رسول سے میل جول شروع کر دی۔ بانی دعوتِ اسلامی کی زیارت کا شوق دل میں مچلنے لگا، اسی دوران ایک عاشقِ رسول نے شفقت فرمائی اور مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی ، ان کی دعوت کی بدولت میں راجہ جھنک میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پہنچ گیا، اس وقت مبلغ دعوتِ اسلامی بڑے ہی احسن انداز میں بیان فرمارہے تھے، بیان کا موضوع تھا بے نمازی کی سزائیں ، دورانِ بیان بے نمازی کی شامت کے بارے میں سن کر میرے اندر خوفِ خدا پیدا ہوگیا، یوں میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک ہوگیا، سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا، نمازوں کی پابندی شروع کردی اور مدنی کاموں میں حصہ لینے لگا، دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 10روزہ اجتماعی اعتکاف کی سعادت حاصل کی جس میں بہت کچھ سیکھنے کا سنہری موقع ملا ، تادمِ بیان علاقائی مشاورت کا خادم (نگران) ہونے کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھوم مچانے میں مشغول ہوں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مسلمان کی غیبت کرنا حرام جہنم میں لے جانے