والدین کی نافرمانی کرتے تھے، بُری صحبت کا شکار تھے ، شراب کے عادی تھے ، عشقِ مجازی میں گرفتار تھے، آج نہ صرف اپنے گناہوں سے تائب ہوگئے ہیں بلکہ گناہوں بھری زندگی سے کنارا کشی اختیار کرکے دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے مطابق اپنی زندگی کے شب وروز بسر کرنے میں مشغول ہوگئے ہیں ۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّتاقیامت فیضانِ امیراہلسنّت جاری وساری فرمائے اور امتِ مسلمہ کو اس فیضان سے مستفیض ہونے کی توفیق مرحمت فرمائے۔
{4} الیکٹرانک مبلغ
مصطفی آباد (رائے ونڈ،مرکزالاولیا، لاہور، پنجاب) کے رہائشی ایک مبلغِ دعوت اسلامی کا تحریری بیان الفاظ کی کمی بیشی کی ساتھ پیشِ خدمت ہے: دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل، داڑھی شریف کو مونڈوانا، شراب پینا، دھوکے بازی کرنا اور بات بات پر گالی دینامیری عاداتِ مذمومہ کا حصہ تھا۔ میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہونے کا سبب عظیم الیکٹرانک مبلغ ’’مدنی چینل‘‘ بنا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک مرتبہ مدنی چینل دیکھنے کا اتفاق ہوا اس وقت مدنی چینل کی اسکرین پر امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے جلوے تھے ، آپ اپنے دِلربا انداز میں سوالات کے حکمت بھرے جوابات عطافر مارہے تھے،