Brailvi Books

سنتِ رسول سے محبت
11 - 32
 اسلامی کو دن دُگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے ۔ 
آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ مذکورہ نوجوان جو فکر آخرت سے یکسر غافل تھا ، نفس وشیطان کے ہاتھوں مغلوب ہوکر ٹی وی پر گناہوں بھرے پروگرام دیکھنے کا شائق تھا ، سارا سارا دن ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھ کر اپنے نامۂ اعمال کو سیاہ کرنے میں مشغول رہتا ، نمازوں کی ادائیگی سے محروم تھا، نمازوں کی دعوت پر حیلے بہانے بناتاتھا مگر جب مدنی چینل پر امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا دیدار کیا تو محبتِ عطار دل میں جاگزیں ہوگئی ، ان کی زندگی کا رُخ ہی بدل گیا، اعتکاف کی سعادت حاصل کی، نمازوں کی پابندی شروع کردی اور راہِ سنّت پر گامزن ہوگیا ۔ 
	پیارے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے اخلاق وکردار اور صورت میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے ایسی تاثیر رکھی ہے کہ جس کی برکت سے معاشرے کے بے شمار بگڑے ہوئے وہ نوجوان جو دن رات گناہوں کے دلدل میں دھنستے چلے جا رہے تھے، فلمیں ڈرامے دیکھنا جن کا محبوب مشغلہ تھا ، سنّتِ رسول کی عظمت وشان سے ناواقف تھے ، داڑھی منڈواتے تھے ،