{3}بد مذہبیت سے توبہ کرلی
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے کورنگی اڑھائی نمبر کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ دینی معلومات نہ ہونے کے باعث بدقسمتی سے میرا بدمذہبوں میں اٹھنا بیٹھنا تھا۔ ’’صحبت اثر رکھتی ہے‘‘ کے مصداق میں بھی بد مذہبوں کی صحبتِ بد کی وجہ سے عقائد اہلسنّت کے حوالے سے مختلف شیطانی وساوس کا شکار ہو گیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ بھلا کرے دعوتِ اسلامی والوں کا کہ جن کی بدولت خوفِ خدا اور عشقِ مصطفی کی دولت اور اولیائے کرام کی عقیدت نصیب ہوگئی۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک بار خوش قسمتی سے بارہ ربیع الاول کی رات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ککری گراؤنڈ میں ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ میلاد میں پہنچ گیا۔ یہاں کے پرکیف مناظر میں ہر طرف عشقِ سرکار کی جھلک ، برقی بلبوں کی چمک، آمدِ سرکار کے نعروں کی چہک نے زمین و فلک کو دور تلک نورانی بنا دیا تھا۔ عشقِ مصطفی کا ایسا ایمان افروز نظارہ میرے لئے بالکل نیا تھا، آج مجھے اپنی قسمت پر بہت رشک آیا، مسحورکن نعتوں کی آواز اور عاشقانِ رسول کے مَد بھرے انداز نے مجھے خوابِ غفلت سے بیدار کر دیا۔ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت