جس میں بندوں کے متعلق اہم فیصلے کیے جاتے ہیں ، کیا خبر ہمارے مقدر میں کیا لکھا جائے گا اس حال میں اگر ہم رب کریم کے اطاعت والے کاموں میں مصروف ہوں گے تو اللہ تعالیٰ رحم و کرم فرما دے گا اور دعوتِ اسلامی کایہ اجتماع عبادت کاایک بہترین ذریعہ ہے جہاں پرسوز نعتیں ، سنتوں بھرے بیان کے ساتھ ذکر اور رقت انگیز دعا میں ربِّ کریم سے سابقہ گناہوں کی معافی اور آئندہ کے اعمال ناموں میں خیر و بھلائی والے امور کی التجائیں ہوں گی۔ ان کی اخلاص سے تربتر گفتگو سے میرا دل نرم ہو گیا، میں ہاتھوں ہاتھ ان کے ساتھ اجتماع میں شرکت کے لئے چل پڑا۔ جب اجتماع میں پہنچے تو وہاں میں نے ہر طرف سبز سبز عماموں کی بہاریں اور نظم و ضبط کی عکاسی کرتی اسلامی بھائیوں کی قطاریں دیکھی تو دل کو بڑا سرور حاصل ہوا۔ پر سوز مناجات کے بعد سنتوں بھرا بیان سنا، مبلغِ دعوتِ اسلامی کا رُلا دینے والا بیان سن کر میرے اندر احساسِ ندامت اجاگر ہو گیا، جب رقت انگیز دعا ہوئی تو خوفِ خدا کے باعث میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے، میں نے صدقِ دل سے توبہ کی اور اجتماع کے اِختتام پر میں نے وہاں لگائے گئے بستے سے سبز سبز عمامہ شریف خرید کر سرپر بندھوا لیا اور پکا ارادہ کر لیا کہ اب گناہوں کے میل سے خود کو بچائے رکھوں گا۔ اس کے بعد میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں آنے جانے لگا اور رفتہ رفتہ اس کے رنگ میں رنگتا چلا گیا۔ اکتوبر 2009ء میں دعوتِ اسلامی