Brailvi Books

سِنگر کی توبہ
5 - 32
 زباں رہتی ہیں۔ جہاں پہلے مجھے فلمی ایکٹروں اور سنگروں سے پیار تھا اب علماء و اولیائے کرام کا دلدادہ ہوں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ قضائے عمری بھی ادا کر رہا ہوں۔ میری والدہ بھی نماز روزے کی پابند ہو گئی ہیں۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!			 صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{2}خیرخواہ اسلامی بھائی
	گوجرانوالہ (پنجاب، پاکستان) کے علاقے نوشہرہ سانسی کے مقیم اسلامی بھائی نے اپنے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کے احوال کچھ اس طرح رقم کیے جن کا خلاصہ ہے کہ اسکول سے میٹرک کرنے کے بعد میں نے کالج میں داخلہ لے لیا۔ یہاں کے آزاد ماحول میں گرفتار ہو کر اپنی زندگی کے مقصد کو بھلا کر عیش کوشیوں میں مگن ہو گیا۔ میرا ہر ہر سانس مجھے موت سے قریب کیے جا رہا تھا مگر میری غفلت کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔ آخرکار اس خوابِ غفلت سے بیدار ہونے کا سبب بن گیا ہوا کچھ یوں کہ ایک دن ہمارے علاقے کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ سبز عمامے والے ایک اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہو گئی۔ سلام دُعا کے بعد انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ۱۵ شعبان المعظم ۱۴۳۰؁ھ شبِ براء ت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ ذکر و نعت میں شرکت کی دعوت دی۔ ان کے حسنِ کردار اور میٹھی