Brailvi Books

سِنگر کی توبہ
4 - 32
 جلوسِ میلاد میں شریک ہو گیا۔ یہاں کاتو رنگ ہی نرالا تھا خوشبوؤں سے معطر و معنبر فضا، ہر طرف سرکار کی آمد مرحبا ، دلدار کی آمد مرحبا کی پُرکیف صدا گونج رہی تھی۔ دعوتِ اسلامی کے تحت نکالے گئے عاشقانِ مصطفی کے جلوس کا تو کیا کہنا، منظم وباوقار طریقے سے جھوم جھوم کر سبز سبز پرچم لہراتے اسلامی بھائی اپنے پیارے نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کی خوشی میں پھولے نہیں سماتے تھے۔ اس اجتماعِ ذکرونعت اور جلوسِ میلاد کی برکت سے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے جانے لگا، رفتہ رفتہ سنتیں اپنانے لگا۔ کچھ ہی عرصے میں چہرے پر سنت کے مطابق داڑھی سجالی ، سر پر سبز سبز عمامہ سجایا اور ساتھ ہی سنّتوں بھرا سفید مدنی لباس زیب تن کرلیا۔ ان ہی امام صاحب کی انفرادی کوشش سے میں نے تین دن کے مدنی قافلے میں بھی سفر کی سعادت حاصل کی، مدنی قافلے میں اسلامی بھائیوں کی محبتوں نے بہت متأثر کیا۔یہاں فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ کافی اہم ترین مسائل سیکھے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس قافلے کی برکت سے میرے اندر علم دین حاصل کرنے کا مزید جذبہ پیدا ہوا اسی جذبے کی تکمیل کے لئے یکم اپریل 2011؁ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مرید کے میں ہونے والے 63روزہ تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کورس کے بعد میرا اندازِ زندگی بالکل بدل گیا۔ گانوں کی جگہ نعتیں وردِ