Brailvi Books

سِنگر کی توبہ
29 - 32
 میں خانہ کعبہ کا دیدار اور میٹھے مصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے روضہ کی زیارت کا مشتاق ہوں۔ یا اللہ عَزَّوَجَلَّ تو مُسَبِّبُ الْاَسْبَاب ہے میرے لیے اسباب پیدا فرما۔ اس دعا کی مجھے کچھ یوں برکتیں ملیں کہ 27 رمضان المبارک 2006 کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نمازِ تہجد کی سعادت حاصل ہوئی جس کے بعد اچانک مجھ پر غنودگی طاری ہو گئی اور آنکھوں کے سامنے ایک روح پرور نظارہ آگیا ، کیا دیکھتا ہوں کہ آسمان سے فیضانِ مدینہ میں ایک نورانی مخلوق کا نزول ہو رہا ہے میں اس نورانی منظر کو دیکھنے میں گم تھا کہ اسی دوران انہوں نے کچھ نام لکھنا شروع کیے اور سر فہرست مجھ گنہگار کا نام لکھا۔ اس کے بعد ایک پرچی لکھ کر سبزعمامے والے اسلامی بھائی کو دی اور کہا کہ آج لَیْلَۃُالْقَدْر ہے لوگوں سے کہو کہ وہ اسے غفلت میں نہ گزاریں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی میں بہت خوش تھا اور خواب کا روح پرور منظر میری آنکھوں میں گھوم رہا تھا۔ ایسا ایمان افروز خواب دیکھ کر دعوت ِاسلامی کی محبت و عقیدت دل میں مزید گھر کر گئی ۔ کرم بالائے کرم یہ کہ فیضان مدینہ کی پر نور فضاؤں میں مانگی جانے والی دعا کی برکت سے 17 اپریل 2008ء کوحرمین طیبین کا مسافر بن گیا جہاں اپنی گنہگا ر آنکھوں سے پیارا پیارا کعبہ اور میٹھا میٹھا نورانی سبزسبز گنبد دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعا ت میں مانگی جانے والی دعائیں مقبول ہوتی ہیں۔ 

صلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد