Brailvi Books

سِنگر کی توبہ
21 - 32
 داخلہ لے لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تادمِ تحریر 2014 ء میں ڈویژن مشاورت کے رکن کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی کے جامعۃُ المدینہ میں درسِ نظامی (عالم کورس) کے درجہ سادسہ میں پڑھ رہا ہوں نیز ایک مسجد میں امامت کے فرائض بھی سرانجام دے رہا ہوں۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{8}سنتوں کاآئینہ دار بن گیا
	سردارآباد (فیصل آباد) کی گلستان کالونی کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے قبل میرے شب و روز گناہوں بھری زندگی میں بسر ہو رہے تھے۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا، داڑھی شریف منڈوانا میرے معمولات میں شامل تھا۔ جب میں گناہ کر کر کے تھک گیا تو ایک دن رو رو کر اپنے رب  عَزَّوَجَلَّ سے دُعا مانگی مولا! مجھے نیک بنا دے۔ میرے رب عَزَّوَجَلَّ نے کرم فرمایا اور مجھے راہِ ہدایت عطا فرمائی، میری خزاں رسیدہ زندگی میں بہار کچھ اس طرح آئی کہ سبز عمامے کا تاج سجائے ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت بسلسلہ شبِ براء ت دھوبی گھاٹ گراؤنڈ سردار آباد میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی۔ ان کے شفقت ومحبت بھرے انداز گفتگو سے میں بہت متأثر ہوا اور ان کے