Brailvi Books

سِنگر کی توبہ
20 - 32
 غفلت میں بسر ہورہے تھے۔ میری سعادتوں کی معراج کا سفر کچھ یوں شروع ہوا کہ 1998ء کے رمضان المبارک میں میں نے پانچوں نمازیں تراویح سمیت باجماعت ادا کیں میری والدہ نے کہا اگر تم اسی طرح نمازی بن جاؤ تو کتنا اچھا ہے۔ اب میں مسجدمیں آنے جانے لگا۔ اسی دوران 1999ء میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے بابا گراؤنڈ اسلام پورہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت عید میلاد النبی کے سلسلے میں ہونے والے اجتماعِ میلاد کی دعوت پیش کی۔ خوش قسمتی سے مجھے بھی اس اجتماعِ میلاد میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ جب میں نے دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے اس منفرد انداز میں آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا جشنِ ولادت منانے کاطریقہ دیکھا تو میرے دل کی دنیا زیر و زبر ہو گئی اور میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ مدنی ماحول کی برکت سے نیکی کی دعوت عام کرنے اور علمِ دین سیکھنے کی غرض سے میں نے یکمشت 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفرکی سعادت حاصل کر لینے کے بعد مزید چار ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔ عمر کوٹ باب الاسلام سندھ میں دورانِ مدنی قافلہ ایک غیر مسلم کو مسلمان کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے علمِ دین کا شوق پیدا ہوا اور میں نے عالم کورس کے لئے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں