Brailvi Books

سِنگر کی توبہ
19 - 32
 سے بیعت ہو کر سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلّ میرے ایک بھائی جامعۃ المدینہ سے عالم کا کورس مکمل کر کے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے بھائی نے مدرسۃ المدینہ سے حافظِ قرآن بننے کی سعادت حاصل کی ہے نیز ایک بہن بھی عالمہ کورس کر کے علاقے میں ایک مبلغہ کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروفِ عمل ہیں اور تادم تحریر میں تعویذاتِ عطاریہ کے بستہ ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔ 

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		 صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{7}ڈانسر، امام کیسے بنا؟
	مرکز الاولیاء لاہور کے علاقے نیشنل ٹاؤن ساندہ روڈ کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُبَاب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بہاریں میسر آنے سے پہلے میں گناہوں کے دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔ میں ایک قدرے ماڈرن گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اسی وجہ سے فیشن پرستی میرا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ چھوٹی عمر سے ہی گانے سننے کاجنون کی حد تک شوق تھا۔ بچپن سے ہی ڈانس کرتا تھا اور شادی بیاہ کے فنکشنوں میں خوب ناچ کر طوفان برپا کرتا، اسی وجہ سے میں اپنے علاقے میں ڈانسر مشہور تھا۔ الغرض میری زندگی کے شب و روز