نشہ ہرن (رفو چکر) ہو گیا، میرے دل میں ندامت کا احساس ہونے لگا، میرے ذہن میں یک لخت یہ احساس اجاگر ہوا کہ جن کے مریدوں کا یہ حال ہے کہ ثنائے مصطفی سن کر ان پر وجد طاری ہو جاتا ہے تو ان کے پیر کا کیا عالم ہو گا۔ اس روحانی و وجدانی محفل نے میرے دل کی کالک دھو ڈالی اور مجھے توبہ نصیب ہو گئی۔ اسی اجتماع میں میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ سے بیعت ہوکر عطاری بن گیا۔ شبِ معراج کے اس اجتماع کی برکت سے میں نے اپنے چہرے پر سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت کی نشانی داڑھی شریف سجالی، سرپر سبز عمامے کا تاج سجالیا اورمدنی ماحول میں استقامت پانے کے لئے ایک مدنی کام درسِ فیضان سنّت کی صورت میں شروع کر دیا۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت ملنے لگی ، کل تک میں فلموں گانوں کا رَسیا تھا مگر آج امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کی نگاہِ کرم سے نعت خوانی اور درس و بیان کی سعادتیں پا رہا ہوں۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پاک صدیقی کابینہ کے نگران اور صدیقی کابینات کے قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے سنتوں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{6}سارا گھرانا عطاری ہو گیا
اٹک (پنجاب،س پاکستان) گلزار اسٹریٹ محلہ امین آباد کے مقیم اسلامی بھائی