Brailvi Books

سِنگر کی توبہ
12 - 32
 عاشقانِ رسول کے ساتھ جشنِ آمد رسول کی خوشیاں منانے کے بعد ہم واپس لوٹ آئے۔ ایک دن میں نے خواب دیکھا کہ اپنے سر پر سبز سبز عمامہ کا تاج سجا رکھا ہے۔ اگلے روز میں نے اپنا یہ خواب اپنے علاقے کی مسجد کے امام صاحب کوسنایا کیونکہ امام صاحب بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھے انہوں نے میرا خواب سننے کے بعد مجھے یہ ذہن دیا کہ اگر آپ نے خواب میں اپنے سرپر عمامہ شریف کاتاج سجا دیکھا ہے پھر تو آپ کو بیداری میں بھی عمامہ شریف کاتاج سجالینا چاہیئے پھر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنا عمامہ شریف میرے سر پر سجادیا اور استقامت کی دعاؤں سے نوازا۔ اس کے بعد دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے رفتہ رفتہ میں مدنی ماحول میں رنگتا چلاگیا بارہ دن اور تین تین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادتیں پانے لگا۔  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل، رسولِ اکرم عَلَیہِ السَّلام کے لطف وکرم اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نظر فیضِ اثر کی بدولت میں نے مدنی حلیہ اپنا لیا۔ اب سر پر سبز سبز عمامہ شریف، چہرے پر داڑھی شریف اور بدن پر سفید مدنی لباس اپنی بہاریں لٹا رہا ہے۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ حلقہ مشاورت میں شعبہ تعلیم اور تعویذاتِ عطاریہ کے ذمہ دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترویج و اشاعت میں مصروف ہوں۔ امیرِ اہلسنّت کے طریقے پر عمل