Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
437 - 764
{وَ لَا تَجَسَّسُوْا: اورجستجونہ کرو۔} اس آیت میں  دوسرا حکم یہ دیاگیا کہ مسلمانوں کی عیب جوئی نہ کرو اور ان کے پوشیدہ حال کی جستجو میں  نہ رہوجسے اللہ تعالیٰ نے اپنی سَتّاری سے چھپایا ہے۔
 مسلمانوں  کے عیب تلاش کرنے کی ممانعت:
	اس آیت سے معلوم ہو اکہ مسلمانوں  کے پوشیدہ عیب تلاش کرنا اور انہیں  بیان کرنا ممنوع ہے ،یہاں  اسی سے متعلق ایک عبرت انگیز حدیث ِپاک ملاحظہ ہو،چنانچہ حضرت ابوبرزہ اسلمی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا ’’اے ان لوگوں  کے گروہ، جو زبان سے ایمان لائے اور ایمان ان کے دلوں  میں  داخل نہیں  ہوا، مسلمانوں  کی غیبت نہ کرو اور ان کی چھپی ہوئی باتوں  کی ٹٹول نہ کرو، اس لیے کہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی چھپی ہوئی چیز کی ٹٹول کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کی پوشیدہ چیز کی ٹٹول کرے (یعنی اسے ظاہر کر دے) گا اور جس کی اللہ (عَزَّوَجَلَّ) ٹٹول کرے گا (یعنی عیب ظاہر کرے گا) اس کو رسوا کردے گا، اگرچہ وہ اپنے مکان کے اندر ہو۔( ابو داؤد، کتاب الادب، باب فی الغیبۃ، ۴/۳۵۴، الحدیث: ۴۸۸۰)
	اس سے معلوم ہو اکہ مسلمانوں  کی غیبت کرنا اور ان کے عیب تلاش کرنا منافق کا شِعار ہے اور عیب تلاش کرنے کا انجام ذلت و رسوائی ہے کیونکہ جو شخص کسی دوسرے مسلمان کے عیب تلاش کر رہا ہے، یقینا اس میں  بھی کوئی نہ کوئی عیب ضرور ہو گا اور ممکن ہے کہ وہ عیب ایسا ہو جس کے ظاہر ہونے سے وہ معاشرے میں  ذلیل و خوار ہو جائے لہٰذا عیب تلاش کرنے والوں  کو اس بات سے ڈرنا چاہئے کہ ان کی اس حرکت کی بنا پر کہیں  اللہ تعالیٰ ان کے وہ پوشیدہ عیوب ظاہر نہ فرما دے جس سے وہ ذلت و رسوائی سے دوچارہو جائیں  ۔
عیب چھپانے کے دو فضائل:
	یہاں  موضوع کی مناسبت سے مسلمانوں  کے عیب چھپانے کے دو فضائل ملاحظہ ہو ں  ،
(1)…حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے ، نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کسی مسلمان کے عیب پرپردہ رکھااللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے عیوب پرپردہ رکھے گا۔( بخاری، کتاب المظالم والغصب، باب لا یظلم المسلم... الخ، ۲/۱۲۶، الحدیث: ۲۴۴۲)
(2)…حضرت عقبہ بن عامر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد