Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
218 - 764
نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اپنی قوم کے کفر پر غمزدہ نہ ہوں  اور(اپنی تسلی کے لئے بنی اسرائیل کے حالات میں  غور فرمائیں  کہ)ہم نے بنی اسرائیل کو تورات عطا فرمائی ،انہیں حکومت دی اور ان میں  بکثرت انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پیدا کر کے نبوت کی عظیم نعمت سے سرفراز کیا،ہم نے انہیں  فرعون اور اس کی قوم کے مال و دولت اور شہروں  کا مالک کر کے اور ان پر منّ و سلویٰ نازل فرما کر وُسعت کے ساتھ حلال رز ق عطا فرمایا اور انہیں  ان کے زمانے میں  جہان والوں  پر فضیلت بخشی لیکن انہوں  نے ان نعمتوں  کا شکر ادا نہیں  کیا ۔( صاوی، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۱۶، ۵/۱۹۲۳-۱۹۲۴، خازن، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۱۶، ۴/۱۱۹، ملتقطاً)
وَ اٰتَیْنٰهُمْ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْاَمْرِۚ-فَمَا اخْتَلَفُوْۤا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُۙ-بَغْیًۢا بَیْنَهُمْؕ-اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ(۱۷)
ترجمۂکنزالایمان: اور ہم نے اُنھیں  اس کام کی روشن دلیلیں  دیں  تو اُنھوں  نے اختلاف نہ کیا مگر بعد اس کے کہ علم اُن کے پاس آچکا آپس کے حسد سے بے شک تمہارا رب قیامت کے دن اُن میں  فیصلہ کردے گا جس بات میں  اختلاف کرتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم نے انہیں  اس کام کی روشن دلیلیں  دیں  تو انہوں  نے اپنے پاس علم آجانے کے بعد ہی آپس کے حسد کی وجہ سے اختلاف کیا تھا ۔بیشک تمہارا رب قیامت کے دن ان کے درمیان اس بات کا فیصلہ کردے گا جس میں  وہ اختلاف کرتے ہیں ۔
{وَ اٰتَیْنٰهُمْ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْاَمْرِ: اور ہم نے انہیں  اس معاملے کی روشن دلیلیں  دیں ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو تورات میں  دین اور حلال و حرام کے بیان نیزتاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی