Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
469 - 608
کرے، یہ دل کی مُہر کا باعث ہے ۔ یہاں  آیت میں  کفار کا یہی تیسرا درجہ بیان ہوا ہے۔ 
كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ(۵۹)فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لَا یَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِیْنَ لَا یُوْقِنُوْنَ۠(۶۰)
ترجمۂکنزالایمان: یوں  ہی مُہر کر دیتا ہے الله جاہلوں  کے دلوں  پر۔ تو صبر کرو بے شک الله کا وعدہ سچا ہے اور تمہیں  سبک نہ کردیں  وہ جو یقین نہیں  رکھتے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اسی طرحاللہ جاہلوں  کے دلوں  پرمہر لگا دیتا ہے۔ تو صبر کرو بے شک الله کا وعدہ سچا ہے اور یقین نہ کرنے والے تمہیں  طیش پر نہ ابھاریں ۔
{كَذٰلِكَ: اسی طرح۔} یعنی جس طرح ان لوگوں  کے دلوں  پر مہر لگا دی اسی طرح ان جاہلوں  کے دلوں  پر بھی الله تعالیٰ مہر لگا دیتا ہے جن کے بارے میں  جانتا ہے کہ وہ گمراہی اختیار کریں  گے اور حق والوں  کو باطل پر بتائیں  گے۔(1)
{فَاصْبِرْ: تو صبر کرو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اِن کفار کی ایذا اور عداوت پر صبر کریں ، بے شک آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مدد فرمانے کا اور دین ِاسلام کو تمام دینوں  پر غالب کرنے کا الله تعالیٰ نے جو وعدہ فرمایا وہ سچا ہے اور یہ وعدہ ضرور پورا ہوگا اور یہ لوگ جنہیں  آخرت کا یقین نہیں ہے اور قیامت کے دن دوبارہ زندہ کئے جانے اور حساب کے منکر ہیں ، ان کی شِدّتیں  اور ان کے انکار اور اُن کی نالائق حرکات آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے طیش اوررنج کا باعث نہ ہوں  اور ایسا نہ ہو کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُن کے حق میں  عذاب کی دعا کرنے میں  جلدی فرمادیں  ۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…جلالین، الروم، تحت الآیۃ: ۵۹، ص۳۴۵، مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۵۹، ص۹۱۴، ملتقطاً۔
2…مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۶۰، ص۹۱۴، خازن، الروم، تحت الآیۃ: ۶۰، ۳/۴۶۸، ملتقطاً۔