Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
467 - 608
انہیں  چاہئے کہ اپنی زندگی کو غنیمت جان کر موت سے پہلے اپنے اعمال کا   مُحاسبہ کر لیں  اور الله تعالیٰ کی بارگاہ میں  گناہوں  سے سچی توبہ کر کے نیک اعمال میں  مصروف ہو جائیں ۔کثیر اَحادیث میں  اس کی بہت ترغیب دی گئی ہے، یہاں  ان میں  سے 3اَحادیث ملاحظہ ہوں ،چنانچہ
(1)… حضرت جابر بن عبد الله رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اے لوگو! مرنے سے پہلے الله تعالیٰ کی بارگاہ میں  توبہ کر لو اور مشغولیّت سے پہلے نیک اعمال میں  جلدی کرلو۔(1)
(2)…حضرت عبد الله بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک شخص سے نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ’’پانچ چیزوں  کو پانچ چیزوں  سے پہلے غنیمت جانو۔ (1)بڑھاپے سے پہلے جوانی کو۔(2) بیماری سے پہلے تندرستی کو۔(3) فقیری سے پہلے مالداری کو۔ (4) مشغولیّت سے پہلے فُرصت کو۔ (5) اور اپنی موت سے پہلے زندگی کو۔ (2)
(3)… حضرت شداد بن اوس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ،حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’عقلمند وہ شخص ہے جو اپنا      مُحاسبہ کرے اورموت کے بعد کے لئے عمل کرے، جبکہ عاجز وہ ہے جو اپنے آپ کو خواہشات کے پیچھے لگا دے اور الله تعالیٰ سے امید رکھے۔
	امام ترمذی رَحْمَۃُ الله تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ’’اس حدیث میں  مذکور الفاظ ’’مَنْ دَانَ نَفْسَہٗ‘‘ کا مطلب قیامت کے حساب سے پہلے (دنیا ہی میں ) نَفس کا محاسبہ کرنا ہے۔
	 حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  کہ اپنے نفسوں  کا محاسبہ کرو ا س سے پہلے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے اور بڑی پیشی کے لئے تیار ہو جاؤ۔قیامت کے دن اس آدمی کا حساب آسان ہو گا جس نے دنیا ہی میں  اپنا حساب کر لیا۔
	 حضرت میمون بن مہران رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  کہ بندہ اس وقت تک پرہیز گار شمار نہیں  ہوتا جب تک اپنے نفس کا ایسے محاسبہ نہ کرے جیسے اپنے شریک کا کرتا ہے کہ اس نے کہاں  سے کھایا اور کہاں  سے پہنا۔(3)
	 الله تعالیٰ ہر مسلمان کواپنے اعمال کا محاسبہ کرنے، گناہوں  سے بچنے ،توبہ کرنے اور نیک اعمال میں  مصروف
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنّۃ فیہا، باب فی فرض الجمعۃ، ۲/۵، الحدیث: ۱۰۸۱۔
2…مستدرک، کتاب الرقاق، نعمتان مغبون فیہما کثیر من الناس۔۔۔ الخ، ۵/۴۳۵، الحدیث: ۷۹۱۶۔
3…ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ۔۔۔ الخ، ۲۵-باب، ۴/۲۰۷، الحدیث: ۲۴۶۷۔