Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
461 - 608
دیتا ہے کہ کہیں  بادل اور کہیں  خالی جگہ ہوتی ہے اور الله تعالیٰ کے حکم سے اس بادل کے بیچ میں سے بارش نکلتی نظر آتی ہے، پھر جب الله تعالیٰ اپنے بندوں  میں  سے جن کے شہروں  اور سرزمین کی طرف چاہتا ہے ان تک وہ بارش پہنچاتا ہے اور جب بارش ہوتی ہے تو وہ بندے خوش ہوجاتے ہیں  حالانکہ اس بارش کے نازل کئے جانے سے پہلے وہ لوگ بارش ہونے سے بڑے ناامید ہو چکے ہوتے ہیں ۔ (1)
فَانْظُرْ اِلٰۤى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ كَیْفَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ-اِنَّ ذٰلِكَ لَمُحْیِ الْمَوْتٰىۚ-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۵۰)
ترجمۂکنزالایمان: تو الله کی رحمت کے اثر دیکھو کیونکر زمین کو جِلاتا ہے اس کے مرے پیچھے بے شک وہ مُردوں  کو زندہ کرے گا اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو الله کی رحمت کے نشانات دیکھو کہ وہ کس طرح زمین کو مردہ ہونے کے بعد زندہ کرتا ہے بیشک وہ مردوں  کو زندہ کرنے والا ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔
{فَانْظُرْ اِلٰۤى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ: تو الله کی رحمت کے نشانات دیکھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! الله تعالیٰ کی رحمت یعنی بارش نازل ہونے پر مُرَتَّب ہونے والے نشانات دیکھو کہ بارش زمین کو سیراب کرتی ہے ،پھر اس سے سبزہ نکلتا ہے، سبزے سے پھل پیدا ہوتے ہیں  اور پھلوں  میں  غذائیت ہوتی ہے اور اس سے جانداروں  کے جسمانی نظام کو مدد پہنچتی ہے اور یہ دیکھو کہ الله تعالیٰ یہ سبزے اور پھل پیدا کرکے کس طرح خشک ہوجانے والی زمین کوسرسبز و شاداب بنا دیتا ہے اور جس نے خشک زمین کوسرسبز کر دیا وہ بے شک مُردوں  کو زندہ کرے گا اور وہ ہراس چیز پر قادر ہے جو اس کی قدرت کے تحت آنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۴۸-۴۹، ص۹۱۱، روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۴۸-۴۹، ۷/۵۱، ملتقطاً۔
2…روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۷/۵۲، ابو سعود، الروم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۴/۲۸۳ ، مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۵۰، ص۹۱۲، ملتقطاً۔