Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
458 - 608
نیک اعما ل کی جز املنا محض الله تعالیٰ کا فضل ہے:
	اس سے معلوم ہوا کہ بندے کو ا س کے نیک اعمال کا صلہ دینا اور نیک اعمال کے بدلے اسے ثواب اور جزا دینا الله تعالیٰ پر لازم نہیں  اور وہ نیک لوگوں  کو ان کی نیکیوں کا جو بھی اجر عطا فرمائے گا وہ صرف اس کا فضل و کرم ہے۔
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ یُّرْسِلَ الرِّیَاحَ مُبَشِّرٰتٍ وَّ لِیُذِیْقَكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ وَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ بِاَمْرِهٖ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ(۴۶)
ترجمۂکنزالایمان: اور اس کی نشانیوں  سے ہے کہ ہوائیں  بھیجتا ہے مژدہ سناتی اور ا س لیے کہ تمہیں  اپنی رحمت کا ذائقہ دے اور اس لیے کہ کشتی اس کے حکم سے چلے اور ا س لیے کہ ا س کا فضل تلاش کرو اور اس لیے کہ تم حق مانو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اس کی نشانیوں  میں  سے ہے کہ وہ خوشخبری دیتی ہوئی ہوائیں  بھیجتا ہے اور تاکہ تمہیں  اپنی رحمت کا مزہ چکھائے اور تاکہ اس کے حکم سے کشتی چلے اورتاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر گزار ہوجاؤ۔
{وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ: اور اس کی نشانیوں  میں  سے ہے۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ الله تعالیٰ کی وحدانیت اور قدرت کی نشانیوں  میں  سے ہے کہ وہ بارش اور پیداوار کی کثرت کی خوشخبری دیتی ہوئی ہوائیں  بھیجتا ہے اور وہ اس لئے ہوائیں  بھیجتا ہے تاکہ تمہیں  اپنی رحمت یعنی بارش کا مزہ چکھائے اور وہ اس لئے ہوائیں  بھیجتا ہے تاکہ ان کے ذریعے الله تعالیٰ کے حکم سے دریا میں  کشتی چلے اور تم سمندر ی سفر کے ذریعے اس کا فضل یعنی رزق تلاش کرو اور ا س لئے کہ تم الله تعالیٰ کی نعمتوں  کا حق مانو اوراس کی وحدانیت پر ایمان لا کر شکر گزار بندے بن جاؤ۔(1)
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ فَجَآءُوْهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، الروم، تحت الآیۃ: ۴۶، ۳/۴۶۶، جلالین، الروم، تحت الآیۃ: ۴۶، ص۳۴۴، روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۴۶، ۷/۴۹-۵۰، ملتقطاً۔