Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
456 - 608
ترجمۂکنزالایمان: جو کفر کرے اس کے کفر کا وبال اُسی پر اور جو اچھا کام کریں  وہ اپنے ہی لئے تیاری کر رہے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پرہے اور جو اچھا کام کریں  وہ اپنے ہی کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔
{مَنْ كَفَرَ فَعَلَیْهِ كُفْرُهٗ: جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پرہے۔} یعنی جس نے دنیا میں  الله تعالیٰ کے ساتھ کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پرہے کہ اس کے کفر سے دوسرے نہ پکڑے جائیں  گے بلکہ خود وہی پکڑا جائے گا اور جو اچھا کام کریں  وہ اپنے فائدے ہی کیلئے تیاری کر رہے ہیں  کہ جنت کے درجات میں  راحت و آرام پائیں  گے۔(1)
ہمارے اعمال کا فائدہ یا نقصان ہمیں  ہی ہو گا:
	اس آیت سے معلوم ہوا کہ الله تعالیٰ ہمارے اعمال سے بے نیاز ہے اور ہم جو اچھا یا برا عمل کریں  گے ا س کا فائدہ یا نقصان ہمیں  ہی ہو گا،اسی چیز کو بیان کرتے ہوئے ایک اور مقام پر الله تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’ اِنْ اَحْسَنْتُمْ اَحْسَنْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ- وَ اِنْ اَسَاْتُمْ فَلَهَا‘‘(2)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اگر تم بھلائی کرو گے تو تم اپنے لئے ہی بہتر کرو گے اور اگر تم برا کرو گے تو تمہاری جانوں  کیلئے ہی ہوگا۔
	اورارشاد فرماتا ہے:
’’ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَاؕ-وَ مَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ‘‘(3)
ترجمۂکنزُالعِرفان: جو نیکی کرتا ہے وہ اپنی ذات کیلئے ہی کرتا ہے اور جو برائی کرتا ہے تو اپنے خلاف ہی وہ برا عمل کرتا ہے اور تمہارا رب بندوں  پر ظلم نہیں  کرتا۔
	اور جس طرح آخرت میں اچھے عمل کا فائدہ اور برے عمل کا نقصان عمل کرنے والے کوہو گا اسی طرح قبر میں  بھی اچھے برے اعمال کا فائدہ اور نقصان اسے ہی ہو گا ۔جس کے عمل اچھے ہوں  گے تو وہ اسے قبر میں  اُنْسِیَّت پہنچائیں  گے، اس کی قبر وسیع اور منور کر دیں  گے اور اسے قبر میں  دہشتوں  اور مصیبتوں  سے محفوظ رکھیں  گے اور جس کے عمل برے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۴۳، ۷/۴۷، ملخصاً۔
2…بنی اسرائیل:۷۔
3…حم السجدہ:۴۶۔