Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
454 - 608
میں  یہ پھنسے ہوئے ہیں ،تجارتی خسارے اور ہر چیز میں  بے برکتی کا رونا یہ رو رہے ہیں ۔ الله تعالیٰ ہمیں  عقل ِسلیم عطا کرے اور اپنی بگڑی عملی حالت سدھارنے کی توفیق عطافرمائے۔
	یہاں  بہت سے لوگ یہ سوال کرتے ہیں  کہ کافروں  کے ممالک جہاں  کفر و شرک اور زنا و گناہ سب کچھ عام ہے وہاں  فساد کیوں  نہیں  ہے تو اس کے دو جواب ہیں ، اول یہ کہ کفار کو دنیا میں  کئی اعتبار سے مہلت ملی ہوئی ہے لہٰذا وہ اس مہلت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں  اور دوسرا جواب یہ ہے کہ فساد اور بربادی صرف مال کے اعتبار سے نہیں  ہوتی بلکہ بیماریوں  اور ذہنی پریشانیوں  بلکہ اور بھی ہزاروں  اعتبار سے بھی ہوتی ہے ، اب ذرا کفارکے ممالک میں  جنم لینے والی اور پھیلنے والی نئی نئی بیماریوں  کی معلومات جمع کرلیں  یونہی یہ بھی ذہن میں  رکھیں  کہ دنیا میں  سب سے زیادہ پاگل خانے، ذہنی مریض، دماغی سکون کی دواؤں  کااستعمال، دماغی اَمراض کے مُعا لِجین، ذہنی مریضوں  کے ادارے اور نفسیاتی ہسپتال بھی انہی کفار کے ممالک میں  ہیں  اور اسی طرح دنیا میں  سب سے زیادہ طلاقیں ، ناجائز اولادیں ، بوڑھے والدین کو اولڈ ہومز میں  پھینک کر بھول جانے کے واقعات ،یونہی دنیا میں  سب سے زیادہ خودکشیاں  بھی انہی ممالک میں  ہیں ، جو ظاہرا ًتو بڑے خوشحال نظر آتے ہیں  لیکن اندر سے گل سڑ رہے ہیں ۔ 
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلُؕ-كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّشْرِكِیْنَ(۴۲)
ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ زمین میں  چل کر دیکھو کیسا انجام ہو ااگلوں  کا ان میں  بہت مشرک تھے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ: زمین پر چل کر دیکھو کہ ان سے پہلے لوگوں  کا کیسا انجام ہوا؟ ان میں اکثر لوگ مشرک تھے۔
{قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ: تم فرماؤ: زمین پر چل کر دیکھو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرما دیں  کہ اے مشرکو! تم (اپنے سفر کے دوران) عذاب یافتہ قوموں  کی سرزمین پر چل کر عبرت کی نگاہ سے دیکھ لو کہ تم سے پہلے برے لوگوں  کا انجام کیسا ہوا؟ان میں اکثر لوگ مشرک اور باقی لوگ دیگرگناہوں  میں  مبتلا تھے تو جب انہیں  ان کے