Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
453 - 608
ترجمۂکنزُالعِرفان: خشکی اور تری میں فساد ظاہر ہوگیاان برائیوں  کی وجہ سے جو لوگوں  کے ہاتھوں  نے کمائیں  تاکہ الله انہیں  ان کے بعض کاموں  کا مزہ چکھائے تاکہ وہ باز آجائیں ۔
{ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ: خشکی اور تری میں فساد ظاہر ہوگیا۔} یعنی شرک اور گناہوں  کی وجہ سے خشکی اور تری میں  فساد جیسے قحط سالی ، بارش کا رک جانا، پیداوار کی قلت ، کھیتیوں  کی خرابی ، تجارتوں  کے نقصان ، آدمیوں  اور جانوروں  میں  موت ، آتش زدگی کی کثرت ، غرق اور ہر شے میں  بے برکتی ، طرح طرح کی بیماریاں ، بے سکونی، وغیرہ ظاہر ہو گئی اور ان پریشانیوں  میں  مبتلا ہونا اس لئے ہے تاکہ الله تعالیٰ انہیں  آخرت سے پہلے دنیا میں  ہی ان کے بعض برے کاموں  کا مزہ چکھائے تاکہ وہ کفر اور گناہوں سے باز آجائیں  اوران سے توبہ کر لیں ۔(1)
پریشانیوں  اور مصیبتوں  میں  مبتلا ہونے کا سبب:
	 اس آیت سے معلوم ہو اکہ گناہوں  کی وجہ سے لوگ ہزاروں  قسم کی پریشانیوں  میں  مبتلا ہوجاتے ہیں  اور صحیح اَحادیث سے بھی ثابت ہے کہ کسی قوم میں  اِعلانیہ بے حیائی پھیل جانے کی وجہ سے ان میں  طاعون اور مختلف اَمراض عام ہو جاتے ہیں ۔ناپ تول میں  کمی کرنے کی وجہ سے قحط آتا اور ظالم حاکم مقرر ہوتے ہیں ۔زکوٰۃ نہ دینے کی وجہ سے بارش رکتی ہے۔ الله تعالیٰ اور اس کے رسول کا عہد توڑنے کی وجہ سے دشمن مُسَلَّط ہو جاتا ہے۔لوگوں  کے مالوں  پر جَبری قبضہ کرنے کی وجہ سے اور الله تعالیٰ کی کتاب کے مطابق حکمرانوں  کے فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں  کے درمیان قتل و غارت گری ہوتی ہے اور سود خوری کی وجہ سے زلزلے آتے اور شکلیں  بگڑ جاتی ہیں ۔(2)
	 آیت اور اَحادیث کے خلاصے کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ایک کو چاہئے کہ وہ موجودہ صورتِ حال پر غور کر لے کہ فی زمانہ بے حیائی عام ہونا،ناپ تول میں  کمی کرنا ، لوگوں  کے اَموال پر جبری قبضے کرنا،زکوٰۃ نہ دینا،جوا اورسود خوری وغیرہ، الغرض وہ کونسا گناہ ہے جو ہم میں  عام نہیں  اور شائد انہی اعمال کا نتیجہ ہے کہ آج کل لوگ ایڈز، کینسر اور دیگر جان لیوا اَمراض میں  مبتلا ہیں ،ظالم حکمران ان پرمقرر ہیں ،بارش رک جانے یا حد سے زیادہ آنے کی آفت کا یہ شکار ہیں ، دشمن ان پر مُسَلَّط ہوتے جارہے ہیں  ، قتل و غارت گری ان میں  عام ہو چکی ہے، زلزلوں  ،طوفانوں  اور سیلاب کی مصیبتوں 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۴۱، ص۹۱۰، جلالین، الروم، تحت الآیۃ: ۴۱، ص۳۴۴، ملتقطاً۔
2…روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۴۱، ۷/۴۶-۴۷، ملخصاً۔