Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
452 - 608
شُرَكَآىٕكُمْ مَّنْ یَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَیْءٍؕ-سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ۠(۴۰)
ترجمۂکنزالایمان: الله ہے جس نے تمہیں  پیدا کیاپھر تمہیں  روزی دی پھر تمہیں  مارے گا پھر تمہیں  جِلائے گا کیا تمہارے شریکوں  میں  بھی کوئی ایسا ہے جو اُن کاموں  میں  سے کچھ کرے پاکی اور برتری ہے اسے ان کے شرک سے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: الله ہی ہے جس نے تمہیں  پیدا کیاپھر تمہیں  روزی دی پھر تمہیں  مارے گا پھر تمہیں  زندہ کرے گا کیا تمہارے شریکوں  میں  بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں  میں  سے کچھ کرسکے۔ الله ان کے شرک سے پاک اور بلندوبالا ہے۔
{اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ: الله ہی ہے جس نے تمہیں  پیدا کیا۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ پیدا کرنا ،روزی دینا ،مارنا اور زندہ کرنا یہ سب کام الله تعالیٰ ہی کے ہیں ، توکیا جن بتوں  کو تم الله تعالیٰ کا شریک ٹھہراتے ہو، اُن میں  بھی کوئی ایسا ہے جو ان میں  سے کوئی کام کر سکے؟جب اس کے جواب سے مشرکین عاجز ہوگئے اور اُنہیں  دَم مارنے کی مجال نہ ہوئی تو ارشاد فرمایا کہ الله  تعالیٰ ان کے شرک سے پاک اور بلندوبالا ہے۔(1)
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَهُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ(۴۱)
ترجمۂکنزالایمان: چمکی خرابی خشکی اور تری میں  ان برائیوں  سے جو لوگوں  کے ہاتھوں  نے کمائیں  تاکہ انہیں  ان کے بعض کوتکوں  کا مزہ چکھائے کہیں  وہ باز آئیں ۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۴۰، ص۹۱۰۔