Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
201 - 608
یہ تھا کہ اس کا تخت حاضر کرکے اسے اللہ تعالٰی کی قدرت اور اپنی نبوت پر دلالت کرنے والا معجزہ دکھادیں ۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے چاہا کہ بلقیس کے آنے سے پہلے اس تخت کی وضع بدل دیں  اور اس سے اس کی عقل کا امتحان فرمائیں  کہ وہ اپنا تخت پہچان سکتی ہے یا نہیں ۔(1)
قَالَ عِفْرِیْتٌ مِّنَ الْجِنِّ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ تَقُوْمَ مِنْ مَّقَامِكَۚ-وَ اِنِّیْ عَلَیْهِ لَقَوِیٌّ اَمِیْنٌ(۳۹)
ترجمۂکنزالایمان: ایک بڑا خبیث جن بولا کہ وہ تخت حضور میں  حاضر کردوں  گا قبل اس کے کہ حضور اجلاس برخاست کریں  اور میں  بیشک اس پر قوت والا امانت دار ہوں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: ایک بڑا خبیث جن بولا کہ میں  وہ تخت آپ کی خدمت میں  آپ کے اس مقام سے کھڑے ہونے سے پہلے حاضر کردوں  گا اور میں  بیشک اس پر قوت رکھنے والا، امانتدار ہوں ۔
{قَالَ عِفْرِیْتٌ مِّنَ الْجِنِّ: ایک بڑا خبیث جن بولا۔} حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بات سن کرایک بڑا طاقتور خبیث جن بولا ’’ میں  وہ تخت آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی خدمت میں  آپ کے اُس مقام سے کھڑے ہونے سے پہلے حاضر کردوں  گا جہاں  آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام فیصلے کرنے کے لئے تشریف فرما ہیں  اور میں  بیشک اس تخت کو اٹھانے پر قوت رکھنے والا اورا س میں  لگے ہوئے جواہرات وغیرہ پر امانتدار ہوں ۔حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا میں  اس سے جلدی چاہتا ہوں ۔(2)
	 مروی ہے کہ حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ایک مجلس منعقد کرتے تھے جس میں  صبح سے لے کر دوپہر تک آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مختلف معاملات کے فیصلے فرمایا کرتے تھے۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۳۸، ۳/ ۴۱۲، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۳۸، ص۸۴۷، ملتقطاً۔
2…جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۳۲۰۔
3…خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۳۹، ۳/ ۴۱۲۔