Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
149 - 608
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۱۷۴)
ترجمۂکنزالایمان: بیشک اس میں  ضرور نشانی ہے اور ان میں  بہت مسلمان نہ تھے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک اس میں  ضرور نشانی ہے اور ان میں  اکثر مسلمان نہ تھے۔
{اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ: بیشک اس میں  ضرور نشانی ہے۔} یعنی جو کچھ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے ساتھ کیا گیا، ا س میں  ان کے بعد والوں  کے لئے ضرور عبرت کی نشانی ہے تاکہ وہ اس قوم کے جیسا گندا ترین کام نہ کریں  اور ان پر بھی ویساعذاب نازل نہ ہو جیسا حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم پر نازل ہوا اور حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم میں  سے بھی بہت تھوڑے لوگ ہی آپ پر ایمان لائے تھے۔(1) اس لئے اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کم لوگوں  کے ایمان لانے پر غمزدہ نہ ہوں ۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠(۱۷۵)
ترجمۂکنزالایمان: اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک تمہارا رب ہی غلبے والا، مہربان ہے۔
{وَ اِنَّ رَبَّكَ: اور بیشک تمہارا رب۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، بے شک آپ کارب ہی دشمنوں  پر قہر فرمانے میں  غالب ہے اور وہی تنبیہ اور نصیحت سے پہلے عذاب نازل نہ فرما کر مہربانی فرمانے والا ہے۔(2)
لواطت اور ہم جنس پرستی کے نقصانات:
	یہ ہم پر اللہ تعالٰی کی بہت بڑی رحمت اور مہربانی ہے کہ اس نے ہمارے لئے ہر وہ چیز جائز اور حلال رکھی ہے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۷۴، ۶/۳۰۲۔
2…روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۷۵، ۶/۳۰۲۔