Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
458 - 695
لِّیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیۡطٰنُ فِتْنَۃً لِّلَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ وَّ الْقَاسِیَۃِ قُلُوۡبُہُمْ ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِیۡنَ لَفِیۡ شِقَاقٍۭ بَعِیۡدٍ ﴿ۙ۵۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو فتنہ کردے ان کے لیے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور بیشک ستم گار دُھرکے جھگڑالو ہیں۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو ان لوگوں کیلئے فتنہ کردے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور بیشک ظالم لوگ دور کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں۔
{لِیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیۡطٰنُ فِتْنَۃً: تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو فتنہ کردے۔} یعنی شیطان کولوگوں پر اپنی طرف سے کچھ ملادینے پر قدرت دینا ا س لئے ہے تاکہ اللّٰہ تعالیٰ شیطان کے ڈالے ہوئے کلام کو ان لوگوں کیلئے فتنہ کردے اور اِبتلا و آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں شک اور نفاق کی بیماری ہے اور جن کے دل حق قبول کرنے سے سخت ہیں اور یہ مشرکین ہیں اور بیشک مشرکین و منافقین دونوں حق کے معاملے میںدور کے جھگڑے میں پڑے ہوئے ہیں۔(1)
	چنانچہ جب یہ واقعہ رونما ہوا تو مشرکین منافقین شبہ میں پڑگئے مگر مخلص مومنوں کو کوئی تَرَدُّد نہ ہوا۔ 
وَّ لِیَعْلَمَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْعِلْمَ اَنَّہُ الْحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ فَیُؤْمِنُوۡا بِہٖ فَتُخْبِتَ لَہٗ قُلُوۡبُہُمْ ؕ وَ اِنَّ اللہَ لَہَادِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیۡمٍ ﴿۵۴﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اس لیے کہ جان لیں وہ جن کو علم ملا ہے کہ وہ تمہارے رب کے پاس سے حق ہے تو اس پر ایمان لائیں تو جھک جائیں اس کے لیے ان کے دل اور بیشک اللّٰہ ایمان والوں کو سیدھی راہ چلانے والا ہے۔
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۵۳، ۶/۵۰۔