Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
450 - 695
میں نے ان کافرو ں کو ڈھیل دی اور ان کے عذاب میں تاخیر کی اور انہیں مہلت دی ، پھر میں نے انہیں پکڑا اور مختلف عذابوں سے ان کے کفر و سرکشی کی سزا دی تو ان پر میرا عذاب کیسا ہَولْناک اور دردناک ہوا!۔اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کی تکذیب کرنے والوں کو چاہیے کہ اپنے انجام کے بارے میںسوچیں اور پچھلوں کے انجام سے عبرت حاصل کریں،اگر یہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ان کا انجام بھی بہت خوفناک ہو گا۔(1)
{وَکُذِّبَ مُوۡسٰی: اور موسیٰ کی تکذیب کی گئی۔} یہاں حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے بارے میں یہ نہیں فرمایا گیاکہ آپ کی قوم نے آپ کی تکذیب کی ،اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی قوم بنی اسرائیل نے آپ کی تکذیب نہ کی تھی بلکہ فرعون کی قوم قبطیوں نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی تکذیب کی تھی۔(2)
فَکَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرْیَۃٍ اَہۡلَکْنٰہَا وَہِیَ ظَالِمَۃٌ فَہِیَ خَاوِیَۃٌ عَلٰی عُرُوۡشِہَا وَ بِئْرٍ مُّعَطَّلَۃٍ وَّ قَصْرٍ مَّشِیۡدٍ ﴿۴۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور کتنی ہی بستیاں ہم نے کھپادیں کہ وہ ستم گار تھیں تو اب وہ اپنی چھتوں پر ڈھئی  پڑی ہیں اور کتنے کنویں بیکار پڑے اور کتنے محل گچ کئے ہوئے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا اور وہ ظالم تھیں تو اب وہ اپنی چھتوں کے بل پر گری پڑی ہیں اور کتنے کنویں بیکار پڑے ہوئے اور کتنے بلندو بالامضبوط محل (ہم نے برباد کردئیے)۔
{فَکَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرْیَۃٍ اَہۡلَکْنٰہَا: اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا۔} ارشاد فرمایا کہ اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے برباد کر دیا اور ان میں رہنے والے لوگوں کوہلاک کردیا کیونکہ ان بستیوں میں رہنے والے کافر تھے ،تو اب وہ بستیاں اپنی چھتوں کے بل پر گری پڑی ہیں اورکتنے کنویں بیکار پڑے ہیں کہ ان سے کوئی پانی بھرنے والا نہیں اور کتنے بلندو بالامحل
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۴۲-۴۴، ص۷۴۲، روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۴۲-۴۴، ۶/۴۲، ملتقطاً۔
2…مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۷۴۲۔