Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
337 - 695
حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا مختصر تعارف:
	حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے بھتیجے تھے ،آپ کے والد کا نام ہاران ہے اوریہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا بھائی تھا ۔جب یہ دونو ں حضرات ملک ِشام پہنچے تو حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام فلسطین کے مقام پر ٹھہرے اور حضرت لوطعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے مُؤْتَفِکَہ میں قیام فرمایا اور ان دونوں مقامات میں ایک دن کی مسافت کا فاصلہ ہے۔(1)
برکت والی سرزمین:
	اس سر زمین سے شام کی زمین مراد ہے اور اس کی برکت یہ ہے کہ یہاں کثرت سے انبیاءِکرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہوئے اور تمام جہان میں ان کے دینی برکات پہنچے اور سرسبزی و شادابی کے اعتبار سے بھی یہ خطہ دوسرے خطوں پر فائق ہے، یہاں کثرت سے نہریں ہیں ، پانی پاکیزہ اور خوش گوار ہے اور درختوں، پھلوں کی کثرت ہے۔(2)
وَوَہَبْنَا لَہٗۤ اِسْحٰقَ ؕ وَیَعْقُوۡبَ نَافِلَۃً ؕ وَکُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِیۡنَ ﴿۷۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور ہم نے اسے اسحق عطا فرمایا اور یعقوب پوتا اور ہم نے ان سب کو اپنے قربِ خاص کا سزاوار کیا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق عطا فرمایا اور مزید یعقوب (پوتا) اور ہم نے ان سب کو اپنے خاص قرب والے بنایا۔ 
{وَوَہَبْنَا لَہٗۤ اِسْحٰقَ ؕ وَیَعْقُوۡبَ نَافِلَۃً:اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب مزید عطا فرمایا۔} یہاں حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پرکی گئی مزید نعمتوں کابیان فرمایا گیا کہ ہم نے انہیں حضرت اسحق عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بیٹا اور حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامپوتا عطا فرمائے ۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے بیٹے کے لیے دعا کی تھی مگر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے انہیں بیٹے کے ساتھ ساتھ پوتے کی بھی بشارت دی جوکہ بغیرسوال کے عطا کیا گیا اور ان سب
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…جلالین، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۷۱، ص۲۷۴۔
2…مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۷۱، ص۷۲۱، جلالین، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۷۱، ص۲۷۴، ملتقطاً۔