ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک میں ہی اللّٰہ ہوں ،میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری عبادت کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھ۔
{اِنَّنِیۡۤ اَنَا اللہُ:بیشک میں ہی اللّٰہ ہوں۔}ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ! عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، بیشک میں ہی اللّٰہ ہوں اور میرے سوا کوئی معبود نہیں، تو تم میری عبادت کرو اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھو تاکہ تم اس میں مجھے یاد کرو اور میری یاد میں اخلاص ہوا ور میری رضا کے علاوہ کوئی دوسری غرض مقصود نہ ہو، اسی طرح اس میں ریا کا دخل نہ ہو۔آیت کے آخری حصے ’’وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکْرِیۡ‘‘ کا ایک معنی یہ بھی بیان کیاگیا ہے کہ تم میری نماز قائم رکھو تاکہ میں تجھے اپنی رحمت سے یاد فرماؤں۔(1)
آیت’’وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکْرِیۡ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:
اس آیت سے 3 باتیں معلوم ہوئیں
(1)… ایمان کے بعد سب سے اہم فریضہ نماز ہے۔
(2)… نماز کی ادائیگی اخلاص کے ساتھ، اللّٰہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اور اللّٰہعَزَّوَجَلَّکی یاد کیلئے ہونی چاہیے نہ کہ لوگوں کو دکھانے کیلئے۔
(3)… نمازادا کرنے والے بندے کو اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اپنی رحمت کے ساتھ یاد فرماتا ہے ۔
اِنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ اَکَادُ اُخْفِیۡہَا لِتُجْزٰی کُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعٰی ﴿۱۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: بیشک قیامت آنے والی ہے قریب تھا کہ میں اسے سب سے چھپاؤں کہ ہر جان اپنی کوشش کا بدلہ پائے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک قیامت آنے والی ہے ۔ قریب ہے کہ میں اسے چھپارکھوں تاکہ ہر جان کو اس کی کوشش کا بدلہ دیا جائے۔
{اِنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ:بیشک قیامت آنے والی ہے ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک قیامت لازمی طور پر آنے والی ہے اور قریب تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ اسے سب سے چھپا کر رکھتا اور یہ فرما کر بندوں کو اس کے آنے کی خبر بھی نہ دیتا کہ بے شک
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۱۴، ۳/۲۵۰، مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۱۴، ص۶۸۸، ملتقطاً۔