Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
17 - 695
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور ا س کی عزت کی جاتی ہو۔(1)
{وَکَانَ تَحْتَہٗ کَنۡزٌ لَّہُمَا:اور اس دیوار کے نیچے ان دونوں کا خزانہ تھا۔} ترمذی شریف کی حدیث میں ہے کہ اس دیوار کے نیچے سونا اور چاندی مدفون تھا۔(2)
عبرت انگیز عبارات:
	حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں  کہ اس (خزانے) میں سونے کی ایک تختی تھی، اس پر ایک طرف لکھا تھا ’’اس شخص کا حال عجیب ہے جسے موت کا یقین ہو، اسے (اپنی قلیل اور مختصر زندگی پر) خوشی کس طرح ہوتی ہے۔ اس شخص کا حال عجیب ہے جو قضاو قدر کا یقین رکھتا ہو ،اس کو (نعمت چھن جانے اور مصیبت آنے پر) غصہ کیسے آتا ہے۔ اس شخص کا حال عجیب ہے جسے رزق کا یقین ہو، وہ کیوں (اسے حاصل کرنے کی) مشقت میں پڑتا ہے۔ اس شخص کا حال عجیب ہے جسے حساب کا یقین ہو ،وہ(اپنے حساب سے) کیسے غافل رہتا ہے (اور دنیا کا مال و متاع زیادہ کرنے میں کیوں مشغول ہوتا ہے)۔ اس شخص کا حال عجیب ہے جسے دنیا کے زوال و تغیر کا یقین ہو، وہ (اس پر) کیسے مطمئن ہوتا ہے اور اس کے ساتھ لکھا تھا ’’ لَا اِلٰـہَ اِلاَّ اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ‘‘اور دوسری جانب اس لَوح پر لکھا تھا ’’میں اللّٰہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں، میں یکتا ہوں میرا کوئی شریک نہیں ،میں نے خیرو شر کو پیدا کیا ، تواس کے لئے خوشی ہے جسے میں نے خیر کے لئے پیدا کیا اور اس کے ہاتھوں پر خیر جاری کی، اس کے لئے تباہی ہے جسے میں نے شر کے لئے پیدا کیا اور اس کے ہاتھوں پر شر جاری کیا۔(3)
{وَکَانَ اَبُوۡہُمَا صَالِحًا:اور ان کا باپ نیک آدمی تھا۔} اس کا نام کاشِح تھا اور یہ شخص پرہیزگار تھا۔(4)علماء فرماتے ہیں وہ ان بچوں کاآٹھویں یا دسویں پشت میں باپ تھا۔(5)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…معجم الکبیر، عبداللّٰہ بن عمر بن الخطاب رضی اللّٰہ عنہما۔۔۔ الخ، محمد بن طلحۃ عن ابن عمر، ۱۲/۳۸۸،  الحدیث: ۱۳۴۳۴۔
2…ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ الکہف،  ۵/۱۰۳، الحدیث: ۳۱۶۳۔
3…خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۸۲، ۳/۲۲۱۔
4…خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۸۲، ۳/۲۲۱۔
5…فتاویٰ رضویہ، ۲۳ /۲۴۰۔