آنے کے لئے ایک دو سرے کو دھکیلنے لگے ، اس پر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ان کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا: اے میرے بھائیو! آج تم میرا قرب پانے کے لئے ایک دوسرے کو دھکے دے رہے ہو، کل قیامت میں تمہارا کیا حال ہوگا جب پرہیزگاروں کی مجالس قریب ہوں گی جبکہ گنہگاروں کی مجالس کو دور کردیا جائے گا، جب کم بوجھ والوں (یعنی نیک لوگوں) سے کہا جائے گا کہ تم پل صراط عبور کرلو اور زیادہ بوجھ والوں (یعنی گناہگاروں ) سے کہا جائے گا کہ تم جہنم میں گرجاؤ ۔ آہ! میں نہیں جانتا کہ میں زیادہ بو جھ والوں کے ساتھ جہنم میں گرپڑوں گا یا تھوڑے بو جھ والوں کے ساتھ پل صراط پار کرجاؤں گا۔(1)
یونہی ایک بار خلیفۂ عادل حضرت عمر بن عبدالعزیز رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی لونڈی نے نیند سے بیدار ہوکر عرض کی: اے امیر المومنین! رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ، میں نے ابھی ابھی ایک خواب دیکھا ہے ۔ آپ رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا: وہ خواب بیان کرو۔ لونڈی نے عرض کی: میں نے خواب میں دیکھا کہ جہنم بھڑک رہا ہے اور اس کی پشت پر پل صراط قائم کر دیا گیا ہے ،اتنے میں بنی اُمیّہ کے خلیفہ عبدالملک کولایا گیا، وہ پل صراط پر چند قدم چلا اور جہنم میں گرگیا، پھر ولید بن عبدالملک کو لایا گیا تو وہ بھی چند قدم چل کر جہنم میں گرگیا، پھر خلیفہ سلیمان بن عبدالملک کو لایا گیا تو وہ بھی تھوڑی دور پل صراط پر چل کر جہنم میں اوندھا ہو کر گر پڑا ۔آپ رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے بے قرار ہو کر پوچھا: پھر کیا ہوا؟ لونڈی نے عرض کی: اے امیر المومنین! رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ، پھر آپ لائے گئے۔ یہ سنتے ہی حضرت عمر بن عبدالعزیز رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ چیخ مار کر بے ہوش ہوگئے اور لونڈی ان کے کان کے قریب جا کر کہنے لگی: اے امیر المومنین ! رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ، میں نے دیکھا کہ آپ پل صراط سے پار ہو کر نجات پا گئے، خدا کی قسم! آپ سلامتی کے ساتھ پل صراط سے پار ہوگئے، مگر حضرت عمر بن عبدالعزیز رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ برابر پاؤں پٹخ پٹخ کر چیخ مارتے اور روتے رہے۔(2) اللّٰہ تعالیٰ ہمیں بھی پل صراط سے گزرنے کے معاملے میں اپنی فکر کرنے اور ایسے اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن کی وجہ سے پل صراط سے گزرنا آسان ہوں۔(3)
پل صراط پر آسانی اور حفاظت کے لئے 3اَعمال:
یہاں پل صراط پر آسانی اور حفاظت کے ساتھ پل صراط پار کر جانے کے لئے 3 اَعمال ملاحظہ ہوں:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…بحر الدموع، الفصل السادس: تنبیہ الغافلین من نسیان الآخرۃ، ص۵۳۔
2…احیاء علوم الدین،کتاب الخوف والرجائ،بیان احوال الصحابۃ والتابعین والسلف الصالحین فی شدۃ الخوف،۴/۲۳۱۔
3…پل صراط سے گزرنے سے متعلق دل میں مزیدخوف اور فکر پیدا کرنے کے لئے امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ’’پل صراط کی دہشت‘‘ پڑھنا مفید ہے۔