Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
475 - 601
کوجانتا ہے اور اس بات کو بھی کہ کون کس لائق ہے۔(1) یاد رہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بہت سے نبیوں کو دوسروں پر مخصوص فضائل کے ساتھ فضیلت عطا فرمائی جیسے حضرت ابراہیمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو خلیل بنانا اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو کلیم اور سیّد المرسَلینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو حبیب بنایا بلکہ سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بے شمار اُمور میں فضیلتِ تامہ عطا فرمائی ۔ 
{وَ اٰتَیۡنَا دَاوٗدَ زَبُوۡرًا:ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی۔} زبور کتابِ الٰہی ہے جو حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر نازل ہوئی ۔ اس میں ایک سو پچاس سورتیں ہیں، سب میں دعا اور اللّٰہ تعالیٰ کی ثنا اور اس کی تَحمید وتَمجید ہے ، نہ اس میں حلال و حرام کا بیان، نہ فرائض نہ حدود و اَحکام۔ اس آیت میں خصوصیت کے ساتھ حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا نام لے کر ذکر فرمایا گیا ۔ مفسرین نے اس کی چند وجوہات بیان کی ہیں۔ ایک یہ کہ اس آیت میں بیان فرمایا گیا کہ انبیائِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں اللّٰہ تعالیٰ نے بعض کو بعض پر فضیلت دی پھر ارشاد کیا کہ حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو زبور عطا کی باوجود یہ کہ حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو نبوت کے ساتھ ملک بھی عطا کیا تھا لیکن اس کا ذکر نہ فرمایا، اس میں تنبیہ ہے کہ آیت میں جس فضیلت کا ذکر ہے وہ فضیلت ِعلم ہے نہ کہ فضیلت ِملک و مال۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے زبور میں فرمایا ہے کہ محمدصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خاتَم الانبیاء ہیں اور اُن کی اُمت خیر الامم، اسی سبب سے آیت میں حضرت داؤدعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور زبور کا ذکر خصوصیت سے فرمایا گیا۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ یہود کا گمان تھا کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد کوئی نبی نہیں اور توریت کے بعد کوئی کتاب نہیں ،اس آیت میں حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو زبور عطا فرمانے کا ذکر کرکے یہود کی تکذیب کردی گئی اور اُن کے دعوے کا بُطلان ظاہر فرما دیا گیا۔(2) الغرض یہ آیت سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی فضیلتِ کُبریٰ پر دلالت کرتی ہے ۔
	 فارسی کا ایک قطعہ ہے۔ 
ای و صفِ تو در کتابِ موسیٰ وے نعتِ تو در زبورِ داؤد 	مقصود توئی زِ آفرینش باقی بہ طفیلِ تُست موجود
	اے وہ ذات جس کی شان موسیٰعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی کتاب میں موجود ہے اور جس کی نعت حضرت داؤد عَلَیْہِ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۵۵، ۳/۱۷۸۔
2…خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۵۵، ۳/۱۷۸۔